اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو دورہ میرپور کے دوران محکمہ زراعت کی طرف سے ریاست آزادکشمیر میں زراعت کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔ سردار تنویر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث سونا اگلتی زمینوں نے فصل دینا چھوڑ دی ہے۔ زراعت اور لائیو سٹاک پر توجہ دی جاتی تو آج آزادکشمیر زرعی اجناس کے حوالے سے خودکفیل ہو چکا ہوتا۔