QR CodeQR Code

کراچی، خانہ فرہنگ میں عظیم ایرانی شاعر حکیم نظامی گنجوی کی یاد میں نشست

18 Mar 2023 18:23

ادبی نشست سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طلبی نیا، معروف ادیب ڈاکٹر عالیہ امام، شاعر و ادیب فراست رضوی، پروفیسر ڈاکٹر شیر مہرانی، ڈاکٹر مسعود کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر مخمور بخاری، پروفیسر ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، کشور عدیل جعفری، اظہر بابھن، ایڈووکیٹ تنویر ابڑو، نسیم نازش، نصیر ابرو، پروفیسر نجمی حسن، کاشف رضا و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں سندھی ادبی سنگت، آکادمی ادبیات پاکستان کراچی اور ادبی انجمن آداب انٹرنیشنل کے تعاون و اشتراک سے فارسی مثنوی کے عظیم شاعر اور اپنے دور کے مروجہ علوم کے ماہر، سائنسدان اور فیلسوف حکیم نظامی گنجوی کی یاد میں ایک ادبی نشست منعقد کی گئی۔ تلاوت قرآن کے بعد ادبی نشست کے آغاز پر ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ ادبی نشست سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طلبی نیا، معروف ادیب ڈاکٹر عالیہ امام، شاعر و ادیب فراست رضوی، جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شیر مہرانی، ڈاکٹر مسعود کاظمی، سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مخمور بخاری، ایم ایم آرٹس کالج کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، صدر آداب انٹرنیشنل کشور عدیل جعفری، سندھی ادب سنگت سیکریٹری کے اظہر بابھن، سندھ ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ تنویر ابڑو، شاعر و ادیب نسیم نازش، نصیر ابرو، ایجوکیشن کالج کے پروفیسر نجمی حسن، شاعر و ادیب سید کاشف رضا و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1047282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1047282/1/کراچی-خانہ-فرہنگ-میں-عظیم-ایرانی-شاعر-حکیم-نظامی-گنجوی-کی-یاد-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org