QR CodeQR Code

سردار تنویر الیاس کی عمران خان سے ملاقات

18 Mar 2023 13:18

اس موقع پر عمران خان نے تحریک انصاف کی آزادکشمیر کی حکومتی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو آزادکشمیر میں ضلعی حکومتوں، جاری منصوبوں، ویمن ایمپاورمنٹ اور یوتھ پروگرام اور سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔  اس موقع پر عمران خان نے تحریک انصاف کی آزادکشمیر کی حکومتی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو یقین دلایا کہ ان کے ویژن کے مطابق ہماری حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔ آزادکشمیر میں ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال ہو گا۔ وزیراعظم نے چیئرمین عمران خان کو بتایا کہ آزادکشمیر میں گندم کے مسائل کا سامنا ہے جس پر وفاقی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے گندم امپورٹڈ ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی ٹن مہنگی پڑتی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بتایا کہ کوئی بھی سیاسی مذکراتی عمل ہو تو پی ٹی آئی کو اس کا حصہ بننا چاہیے۔ جیسا کہ میں نے دورہ کراچی کے دوران بات کہ کہ پی ٹی آئی جمہورہت اور سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انتخابات ناگزیر ہیں سیاسی مذکرات جس میں وفاقی حکومت اور دوسری قومی پارٹیاں بیٹھیں ہیں تو مذاکرات کیلیے تیار رہنا چاہیے۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ڈالر بلند ترین سطح پہ ہے اور روپیہ کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ معشیت کو ہنگامی طور پر سمبھالنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بتایا کہ ظل شاہ جیسے کارکن ہر جگہ ہر گلی میں موجود ہیں جن کی امید اور آس آپ سے جڑی ہیں، ہمارا آئیں اور قانون پرامن سیاسی جدوجہد کی اجازت دیتا ہے یہ پی ٹی آئی کا حق ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے پی ٹی آئی قیادت پر جعلی اور بے بنیاد مقدموں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل ملک میں سیاسی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ 

ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور کشمیری عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں. ملاقات میں وزراء حکومت چوہدری مقبول، حافظ حامد رضا، اکمل سرگالہ، علی شان سونی، چوہدری اکبر ابراہیم، پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ، معاون خصوصی راجہ سبیل، ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی اور عمر شہزاد بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1047296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1047296/1/سردار-تنویر-الیاس-کی-عمران-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org