QR CodeQR Code

سردار عتیق احمد خان کا دورہ دھیرکوٹ

18 Mar 2023 11:59

دورہ دھیرکوٹ کے دوران صدر مسلم کانفرنس نے کارکنوں کے مختلف گروپس اور معلم قرآن کے ایک وفد بھی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مجاہد اول کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندگان کے تقریب سے خطاب بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر اس نظام کو فعال کرنے کے لئے مزید انتظامات کرے، منتخب نمائندگان کیلئے آفسز کے قیام کو یقینی بنائے، مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1047309/1/سردار-عتیق-احمد-خان-کا-دورہ-دھیرکوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org