QR CodeQR Code

کور کمانڈر پشاور کی علماء سے ملاقات

20 Mar 2023 20:29

یہ ملاقات صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قبائلی اضلاع کے مخصوص حالات و تنازعات کے تناظر میں خاصی اہمیت کی حامل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کے ممتاز شیعہ، سنی علمائے کرام اور قبائلی مشران کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قبائلی اضلاع کے مخصوص حالات و تنازعات کے تناظر میں خاصی اہمیت کی حامل تھی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے علمائے کرام کا خیر مقدم کیا اور اس اہم بیٹھک کیلئے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں شریک اہم علمائے کرام میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی، ڈاکٹر عبد الناصر لطیف، جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد حسین شاکری، علماء و مشائخ کونسل کے رہنماء مولانا محمد شعیب، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا تجمل حسین الحسینی، مولانا محمد طیب، مولانا محمد یوسف شاہ، جے یو آئی کے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ اور دیگر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1047760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1047760/1/کور-کمانڈر-پشاور-کی-علماء-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org