0
Tuesday 21 Mar 2023 00:35

سکردو، مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں علمی مذاکرہ

اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال آڈیٹوریم سکردو (انچن کیمپس) میں حوزۂ علمیہ جامعۃ النجف کے زیر اہتمام "مہدویت اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک منفرد علمی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار علمی مذاکرے سے معروف عالم دین شیخ سجاد حسین مفتی، سید مصطفیٰ شاہ موسوی اور شیخ غلام محمد ملکوتی نے اپنے زریں خیالات سے سامعین کو نوازا۔ مدرسۂ حفاظ القرآن سکردو کے ہونہار طلباء نے تلاوت قرآن مجید سے اس علمی نشست کا آغاز کیا اور جامعۃ النجف سکردو کے طالب علم سید امتیاز حسینی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ اس کے بعد معروف عالم دین حجۃ الاسلام شیخ سجاد حسین مفتی نے مذاکرے کے موضوع کی وضاحت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہدویت کا نظریہ ایک آفاقی، انسانی اور تمام آسمانی ادیان کا مشترکہ نظریہ ہے۔ اس نظریئے کا ماحصل یہ ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام انسانیت کو نجات کے ساحل تک پہنچائیں گے۔

علامات ظہور امام مہدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام کے ظہور سے پہلے ربا خوری، شراب خوری اور بدکاری جیسے کبیرہ گناہ عام ہوں گے۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ امام علیہ السلام خانہ کعبہ سے ظہور فرمائیں گے اور رکن و مقام کے درمیان لوگ ان کی بیعت کریں گے۔ بعد ازاں منتظرین امام کی ذمّہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ بنیادی طور پر منتظرین امام عصر کی دو ذمہ داریاں ہیں: اول؛ امام زمانہ کی معرفت کا حصول۔ دوئم؛ ولایت امام پر کامل عقیدہ، یعنی اپنے آپ کو امام سے اس طرح متمسک کرنا کہ جدائی ممکن نہ ہو۔ یہاں تک کہ خود کو امام سے اس طرح جوڑنا کہ نفس امارہ درمیان میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ معرفت اور ولایت کے حصول کے بعد ان کی اطاعت کرتے ہوئے مہدویت کے پیغام کو عام کرنا منتظرین امام عصر کے فرائض میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش