QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کی نماز جنازہ

23 Mar 2023 00:39

جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد راشد، ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف قیصرانی سمیت مختلف  مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال گذشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے ہمراہ سات سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1048160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1048160/1/ڈی-ا-ئی-خان-شہید-بریگیڈیئر-مصطفی-کی-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org