QR CodeQR Code

23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد 

23 Mar 2023 00:32

کانفرنس کے آخر میں ادارہ سیاسیات کے مدیر اعلیٰ حجة الاسلام محمد ثقلین واحدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ پاکستانی قوم کا اپنے نظریئے سے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ایک تاریخی دن ہے، جو مسلمانان برصغیر کی اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جو انہوں نے الگ مملکت کے حصول کے لئے کی۔ عظیم قومیں نظریات کی بنیاد پر زندہ رہتی ہیں، قیام پاکستان یقیناً ایک سخت مرحلہ تھا، مگر استحکام پاکستان اس سے بھی کڑا مرحلہ ہے، ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ سیاسیات، الاسوہ مرکز تعلیم و تربیت اور الھدیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے 23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی امجد عباس کا کہنا تھا کہ 23 مارچ وہ دن ہے، جو ہمیں ان مقاصد کی یاد دلاتا ہے، جن کی خاطر الگ وطن کا مطالبہ کیا گیا۔ الگ ملک کا مطالبہ اسلامیان برصغیر کا تھا، جسے عملی شکل دے دی گئی۔ اب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں اس دن خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فیصل عسکری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ 1936ء میں جب مسلم لیگ کو الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی تو اس تحریک میں مزید تحرک آیا۔ مسلم لیگ نے 7 سال مسلسل تحریک چلائی، جس کے نتیجے میں 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان لاہور میں پیش کی گئی۔ جسے قرارداد لاہور بھی کہا جاتا ہے۔ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس قرارداد میں دستور کی لازمی شرطیں، بنیادی اصول، آزاد اسلامی حکومتیں، اقلیتوں کی حفاظت، دو قومی نظریہ شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1048165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1048165/1/23-مارچ-یوم-تجدید-عہد-وفا-کی-مناسبت-سے-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org