QR CodeQR Code

استقامت کا 9واں سال شروع ہونے پر یمنی فورسز کی مشق

23 Mar 2023 02:41

اس مشق میں شریک فوجیوں نے دشمن کے فرضی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا اور شدید مزاحمت کرتے ہوئے دشمن کے علامتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ آج سعودی و اماراتی جارح اتحاد کے سامنے استقامت کا 9واں سال شروع ہونے پر یمنی مسلح افواج نے فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ جس میں یمنی فورسز کے تمام یونٹس نے حصہ لیا۔ اس فوجی مشق میں تمام یمنی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مشق جارح سعودی اتحاد کے سامنے استقامت کا 9واں سال شروع ہونے پر انجام پائی۔ جس میں زمینی، کوہستانی اور جنگلی علاقوں میں جنگ کی مشق کی گئی۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ اس مشق میں یمن کی مسلح فورسز کے تمام یونٹس بشمول پیادہ دستوں نے حصہ لیا۔ یمنی فورسز کے آرمرڈ، انجینئرنگ، ڈیفنس، ڈرون اور میزائل یونٹس نے مکمل تعاون اور تیاری کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کیا۔ اس مشق میں شریک فوجیوں نے دشمن کے فرضی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا اور شدید مزاحمت کرتے ہوئے دشمن کے علامتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 1048180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1048180/1/استقامت-کا-9واں-سال-شروع-ہونے-پر-یمنی-فورسز-کی-مشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org