0
Friday 24 Mar 2023 12:23

مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

  • مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

    مظفر آباد گلگت بس سروس کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے تاریخ ساز دن کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے گلگت مظفرآباد بس سروس کا افتتاح کیا۔ سردار تنویر کا کہنا تھا کہ آج کا دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب آج کے دن  1940ء میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی  اور یہ دن گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے لیے بھی تاریخ ساز ہے جب آج دونوں خطوں کے روابط بحال ہونے جا رہے ہیں۔ رابطوں کی بحالی کے جس سفر کا آغاز آج ہم نے کیا ہے یہ سلسلہ مزید بڑھے گا، جو راستہ ہم نے کھولا ہے اس میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ عید کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے آزادکشمیر میں ٹورازم بس سروس شروع کر رہے ہیں جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان کا کوئی بھی شخص آزادکشمیر آئے گا تو اسے خریداری پر 35 فیصد ڈسکاونٹ اور کرایوں میں 25فیصد ڈسکاونٹ ملے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مابین جس سفر کا آغاز آج ہم نے کیا، امید ہے کہ آنے والی نسلیں اسکو جاری رکھیں گی، مستقبل میں دونوں خطے ایک دوسرے کے تجربات اور پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ مواصلات، زراعت، ڈیزائننگ اور ہاوسنگ کے شعبوں میں گلگت بلتستان کی مدد کریں گے جبکہ جن شعبوں میں گلگت بلتستان آگے ہے ان سے حکومت آزادکشمیر فائدہ اٹھائے گی۔ آزادکشمیر کی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ بڑھائیں گے۔ میری تجویز ہے کہ مستقبل میں دونوں خطوں کے افسران ایک سے دوسرے خطے میں پوسٹنگ پر جائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ آج یوم پاکستان اور تاریخی دن ہے جب گلگت بلتستان اور آزادکشمیر دونوں خطوں کے عوام کو ملانے کیلئے بس سروس شروع کی جا رہی ہے، دونوں حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے، یہ اقدامات دلوں میں محبت بڑھے گی اور دونوں خطوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ آزادکشمیر کے عوام گلگت بلتستان آئیں حکومت انہیں تمام تر سہولیات فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق شونٹر کے قریبی علاقے سے ہے، رٹو شونٹر ٹنل کے حوالہ سے پی سی ون تیار ہے، وفاق میں جب بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس ٹنل پر کام شروع ہو گا، یہ ٹنل دفاعی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آج مظفرآباد سے جو مسافر گلگت جا رہے ہیں انہیں گلگت میں چیف سیکرٹری اور میرے پرنسپل سیکرٹری ریسیو کریں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے قیام کیلئے قربانیاں دیں اور پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ کے نعرے پر لبیک کہا۔ نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کمپنی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قابل فخر ادارہ ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی شخصیت اور اقدمات کی بھرپور تعریف کی۔ 
خبر کا کوڈ : 1048421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش