QR CodeQR Code

سالانہ القدس اجلاس اور افطار وحدت

26 Mar 2023 20:36

پروگرام سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے اور ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے، پاکستان کے عوام ملک بھر میں 23 رمضان المبارک بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ سینٹر لان میں یوم القدس کے عنوان سے سالانہ القدس اجلاس اور افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء، ذاکرین، اسکالرز، دانشور، یونیورسٹیز کے اساتذہ، صحافی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض قاری عبد الوحید یونس نے انجام دیئے۔ القدس اجلاس و افطار وحدت پروگرام سے  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی اراکین بشمول جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، خاتون دانشور ڈاکٹر صدف مصطفی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1048859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1048859/1/سالانہ-القدس-اجلاس-اور-افطار-وحدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org