0
Monday 27 Mar 2023 14:39

مجلس علماء امامیہ کشمیر کا ’’بہار بندگی کتاب زندگی‘‘ پروگرام

اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام سے مرکز قرآن کریم بقیتہ اللہ اور اہلبیت فاؤنڈیشن کشمیر کے اشتراک کے ساتھ آستانہ عالیہ حاجی سید حسن نابدی پورہ جڈی بل میں ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں ’’بہار بندگی کتاب زندگی‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کے تحت حسب سابق ماہ مبارک رمضان میں سلسلہ وار قرآنی، سماجی، اخلاقی، فقہی محافل و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جن میں کشمیر کے مقتدر علماء کرام و فضلاء حضرات موضوع کی مناسبت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ سرینگر میں مجلس علماء امامیہ کشمیر کا ہفتہ وار پروگرام میں وادی کشمیر کے متعدد علماء کرام جن میں مولانا مقبول حسین قمی، مولانا میر مصطفٰی فاطمی، مولانا گوہر عباس، مولانا ڈاکٹر مدثر رضوی، مولانا لیاقت حسین موسوی، مولانا یاسین حسین وغیرہ نے شرکت کی اور ’’بہار بندگی کتاب زندگی‘‘ موضوع کے تحت سامعین کو مستفید کیا۔ مجلس علماء امامیہ کشمیر کا یہ پروگرام ماہ رمضان میں ہر اتوار کو آستانہ عالیہ حاجی سید حسن نابدی پورہ جڈی بل سرینگر میں منعقد ہوتا ہے۔ اس دوران مجلس علماء امامیہ کشمیر نے 30 اپریل کو بمنہ سرینگر میں ایک اہم کانفرنس بعنوان ’’عظمت قرآن کانفرنس‘‘ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش