QR CodeQR Code

پاراچنار، مسئلہ رویت ہلال پر علماء کا اجلاس

28 Mar 2023 23:33

علامہ سید عابد حسین الحسینی کے زیر سرپرستی اجلاس میں اس مسئلے کی سنگینی پر سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوا۔ اور مسئلے کا مستقل حل نکالنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ ہلال پر آج مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی کے زیر سرپرستی کرم بھر کے مقتدر علماء کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مدرسہ جعفریہ کے علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ امین حسین، علامہ لائق حسین، علامہ رؤف حسین، مجلس علماء اہلبیت کے صدر علامہ سید صفدر علیشاہ نجفی، علامہ احمد علی روحانی، علامہ سید ندیم حسین تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، مدرسہ رہبر معظم کے اساتذہ علامہ سید جعفر الحسینی، علامہ سید امین شاہ، مولانا جلال حسین، معروف عالم اور مقرر مولانا الطاف حسینی ابراہمی، مولانا ایران علی وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس مسئلے کی سنگینی پر سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوا۔ اور مسئلے کا مستقل حل نکالنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1049276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1049276/1/پاراچنار-مسئلہ-رویت-ہلال-پر-علماء-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org