QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ کا کیمپ

30 Mar 2023 00:40

مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے ہمیشہ مضبوط نظریاتی بنیادوں پر قائم رہتے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ کی بنا اور بقا اسلامی نظریۂ حیات سے وابستہ ہے۔ اسی لیے اسلامی جمعیت طلبہ نوجوان طلبہ کو اسلامی فکر و نظریہ سے وابستہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کے تحت کھاریاں میں ناظمین کے لیے "عزم" کے عنوان سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں طلبہ کے عقائد کی درستی، اسلامی فکر کی مضبوطی اور سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے مختلف سیشنز منعقد کیے گئے۔ صوبائی سالانہ منصوبہ بندی سے ذمہ داران کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے ہمیشہ مضبوط نظریاتی بنیادوں پر قائم رہتے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ کی بنا اور بقا اسلامی نظریۂ حیات سے وابستہ ہے۔ اسی لیے اسلامی جمعیت طلبہ نوجوان طلبہ کو اسلامی فکر و نظریہ سے وابستہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1049477/1/اسلامی-جمعیت-طلبہ-کا-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org