0
Friday 31 Mar 2023 16:17

تعلیمی بورڈ میرپور کی تقریب تقسیم انعامات میں سردار تنویر کی شرکت

  • میرپور، تقریب تقسیم انعامات میں سردار تنویر کی شرکت

    میرپور، تقریب تقسیم انعامات میں سردار تنویر کی شرکت

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کی ترقی یافتہ ریاست بننے کے لیے بامقصد تعلیم بنیادی عنصر ہے۔ہماری حکومت ریاست میں اپنے بجٹ سے تعلیم پر سب سے زیادہ فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج الحمداللہ آزادکشمیر میں شرح خواندگی پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ آج یہاں انعامات کے لیے طالبات کی بڑی تعداد کو تعلیمی میدان میں صف اول میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ تعلیمی بورڈ کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ تعلیمی بورڈ میرپور نے تعلیمی چیلنجز اور مشکلات کو نامساعد حالات کے باوجود تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا سہرا شعبہ تعلیم اور اساتذہ کے سر ہے۔ ہماری حکومت تعلیمی ترقی کے لیے ایک منظم تعلیمی پالیسی بنا رہی ہے جس میں اپوزیشن کو بھی شرکت کی دعوت ہے۔تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ سردار تنویر کا کہنا تھا کہ  زندگی میں نہ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ جمہوری ذہن کا آدمی ہوں آئین اور قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ ریاست اور قانون سے کو ئی بالا تر نہیں ہے۔ قوم کو ترقی کی سمت لگانا ہو گا۔ تقریب سے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، سیکرٹری بورڈ سردار محمد لیئق اور کنٹرولر سکولز قاری مشتاق ملک نے خطاب کیا جبکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر نذر حسین چوہدری نے سپاس عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1049780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش