QR CodeQR Code

کراچی، کیتھولک لان سولجر بازار میں 9واں سالانہ معارف قرآن پروگرام

31 Mar 2023 20:14

معارف قرآن پروگرام میں مولانا سید کاظم عباس نقوی قرآن کریم کی سورہ واقعہ کی تفسیر بیان کر رہے ہیں۔ سالانہ معارف قرآن پروگرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں خواتین سمیت عاشقان قرآن کریم روزانہ کی بنیاد پر شرکت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان المبارک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح شہر کراچی میں بھی دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کیتھولک لان سولجر بازار میں پندرہ روزہ 9واں سالانہ معارف قرآن پروگرام جاری ہے۔ جس میں مولانا سید کاظم عباس نقوی قرآن کریم کی سورہ واقعہ کی تفسیر بیان کر رہے ہیں۔ سالانہ معارف قرآن پروگرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں خواتین سمیت عاشقان قرآن کریم روزانہ کی بنیاد پر شرکت کرتے ہیں۔ روزانہ تفسیر قرآن کے دروس کے آخر میں مولانا سید کاظم عباس نقوی شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیتے ہیں۔ یکم رمضان سے شروع ہونے والے 9ویں سالانہ معارف قرآن پروگرام پندرہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1049821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1049821/1/کراچی-کیتھولک-لان-سولجر-بازار-میں-9واں-سالانہ-معارف-قرا-ن-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org