0
Thursday 25 May 2023 07:31

کشمیر میں’’آرٹ، کلچر اور امن کی بحالی‘‘ کے موضوع پر سیمینار

  • کشمیر میں پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام ’’آرٹ، کلچر اور امن کی بحالی‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد

    کشمیر میں پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام ’’آرٹ، کلچر اور امن کی بحالی‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام کشمیر میں امن کو فروغ دینے میں فن اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ’’آرٹ، کلچر اور امن کی بحالی‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں انسانیت کی تخلیق، کارکردگی، ثقافتی اور فنکارانہ ورثے اور اخلاقیات کی تشریح، تحفظات اور امن و سلامتی پر بھی گفتگو ہوئی۔ سیمینار میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر خطے میں امن کی بحالی میں فنون لطیفہ اور ثقافت کی شراکت بہت واضح ہے اور حقیقی طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ سیمینار میں مذہبی اسکالر آغا سید اشرف اور آغا سید شوکت، آغا سید مبشر، سماجی کارکن ذوالفقار حیدر، مذہبی اسکالر آغا سید احمد، سیاسی کارکن خواجہ عبدالرشید کے علاوہ پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر کئی سیاسی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سیمینار میں عالم دین آغا سید اشرف نے کہا کہ کشمیر میں مختلف فنون کا بھرپور ورثہ موجود ہے اور یہاں کی تہذیب و ثقافت کی دنیا میں اچھی پہچان ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زمانہ قدیم سے ہی کشمیر بھی اپنی بھرپور ثقافت کے لئے اتنا ہی مشہور ہے اور یہ دنیا کی عظیم ترین تہذیبوں کا حصہ رہا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید شوکت مدنی نے کہا کہ قدیم کشمیر کے دوران یہاں ہندو، مسلمان، بدھ اور جین رہ رہے تھے جو اپنی شاندار ثقافتوں کے ساتھ مل جل کر رہتے تھے جو سینکڑوں سالوں سے تیار ہوئی اور پروان چڑھی۔ آغا سید مبشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور تشدد نے کشمیر میں فن، ثقافت اور امن کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹ اور کلچر وادی میں امن کے قیام کا علاج ہے اور کھلتے ہوئے فن اور ثقافت ہمارے لئے ایک معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تشدد و منافرت سے پرہیز کرنا ہوگا اور امن کو بحال کرنا ہوگا جسے دنیا ہمارے فن اور ثقافت کے ذریعے دیکھے گی۔

سماجی کارکن ذوالفقار حیدر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آرٹ اور ثقافت پر دہشتگردی کے چیلنجز اور اثرات نے نقصان پہنچایا ہے۔ سیاسی کارکن خواجہ عبدالرشید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن اور ثقافت تنازعات کو حل کر سکتی ہے اور معاشرے میں امن اور دوستی کو پھیلا سکتی ہے جس سے ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عالمگیر تصور ہے جو بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب ہمارے اردگرد بہت زیادہ افراتفری پھیل رہی ہے تو یہ صحیح وقت ہے کہ امن، ہم آہنگی اور محبت کو پھیلانے میں آرٹ کے کردار کو سمجھیں اور دوسروں کو سمجھائیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی جے ایف کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کہا ہمیں اپنی وراثت، ثقافت اور اپنی تہذیب و تمدن کو سمجھنا چاہیئے اور اس کی بقاء کے لئے کام کرنا چاہیئے۔ آغا سید عباس رضوی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی ثقافت اور ورثہ کی مثال یہ بھی ہے کہ کشمیر میں جی ٹونٹی پروگراموں کی میزبانی کرکے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دے رہا ہے کہ کشمیری عوام امن پسند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ تہہ دل سے عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن اور خوشحالی کے لئے کھڑے ہیں، ہم  دنیا کو دکھائیں گے کہ کشمیری لوگ امن پسند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1059921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش