آئی ایس او کراچی کے تحت 51ویں یوم تاسیس کی تقریب
25 May 2023 16:01
تقریب سے علامہ سید صادق رضا تقوی اور علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا، جبکہ دستہ امامیہ کراچی ڈویژن کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی اور جری سجاد نے ترانہ شہادت پیش کئے۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 51واں یوم تاسیس یوم تجدید عہد کے عنوان سے منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیتھولک لان سولجر بازار میں کیا گیا، تقریب میں آئی ایس او سے تعلق رکھنے والے طلباء، سابقین امامیہ، علماء اکرم و ملی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے علامہ سید صادق رضا تقوی اور علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا، جبکہ دستہ امامیہ کراچی ڈویژن کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی اور جری سجاد نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ یوم تاسیس کی تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یونٹس کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1059969