0
Tuesday 30 May 2023 10:41

جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

  • جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

    جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

  • جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

    جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

  • جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

    جامعہ کشمیر میں ایم ایس ایف خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری

اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف کا مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے لازوال خدمات ہیں مسلم کانفرنس کے نظریے کو کارکنان آگے لے کر بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں اچھے کام کی تعریف کرنا ضروری ہے خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہو۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایم ایس ایف خواتین ونگ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی طالبات کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان تھے جبکہ صدارت سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک نے کی۔حلف برداری کی تقریب میں مرکزی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید، مسلم کانفرنس شعبہ خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، ضلع مظفرآباد کے صدر سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر علامہ جواد حسین جعفری، سابق امیدوار اسبملی سجاد انور عباسی، سٹی صدر شیخ مقصود احمد، مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبر ثریا انور عباسی، منیب اسحاق قریشی، ممبر ضلع کونسل باغ نسرین اختر راجہ، ہارون آزاد، ایم ایس ایف کے رہنما قذافی الطاف، سمیت ایم ایس ایف یوتھ ونگ کے کارکنان کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نومنتخب طالبات ونگ جامعہ کشمیر کا حلف صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے لیا۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایس ایف کی مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے لازوال خدمات ہیں مسلم کانفرنس کے نظریے کو ایم ایس ایف کے کارکنان آگے لے کر بڑھیں، ایم ایس ایف کی اس ملک کو ضرورت ہے۔ آزادکشمیر میں کسی بھی بڑے کانارمہ کا ذکر ہو تو اس میں مسلم کانفرنس کا کردار لازمی شامل ہوتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں اچھے کام کی تعریف کرنا ضروری ہے خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہو۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص پر پہرہ دیا اور کشمیر کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ایم ایس ایف کے کارکنان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز کو بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام ایم ایس ایف کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک بڑے عرصے کے بعد ایم ایس ایف طالبات ونگ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جو چیئرپرسن طالبات ونگ میمونہ کیانی ایڈووکیٹ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ہمارے لیے یہ اعزاز ہے کہ قائداعطم محمد علی جناح نے خود ایف ایس ایف کی سرپرستی کی۔ بڑی بڑی شخصیات، ایچ خورشید بذات خود ایم ایس ایف کے ساتھ وابستہ رہے تحریک پاکستان کے ساتھ وابستہ رہے، دو قومی نظریے کے ساتھ وابستہ رہے۔

سردار عتیق نے کہا کہ وزارت خارجہ پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستان کو بے نقاب کیا، جی 20 کانفرنس میں شرکت نہ کرنے والے ممالک چائنہ،سعودی عرب، ترکی، مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 9مئی کو پاکستان میں ہونے والے واقعہ پر ہمیں شدید افسوس ہے، فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مسلم کانفرنس نے ریلی نکالی اور یہ کوئی نیا کام نہیں بلکہ ہم نے 90 کی دہائی میں نظریاتی تخریب کاری کو روکنے کے لیے میرپور سے فیض آباد، فیض آباد سے خیبر،خیبر سے کراچی تک ریلیوں کا انعقاد کر کے جواں سال نسل کو نظریہ پاکستان اور فوج کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے نظریاتی و فکری لام بندی کی تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 1060923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش