QR CodeQR Code

لیہ، گستاخ امام زمانہ (عج) کیخلاف احتجاج

1 Jun 2023 00:47

اس حوالے سے جامعتہ باب الرضا (ع) سے ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مولانا سید آغا محسن اور دیگر کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ فرزند رسول امام مہدی (عج) کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کیخلاف لیہ کی تحصیل کروڑ میں ملت جعفریہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعتہ باب الرضا (ع) سے ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مولانا سید آغا محسن اور دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فرزند رسول امام مہدی (عج) کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون احسان باکسر کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی اور اسے کڑی سے کڑی سزاء دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام مہدی (عج) کی ہستی تمام عالم اسلام کیلئے خصوصی اہمیت اور خاصیت رکھتی ہے، ملعون نے اربوں مسلمانوں کی دل آزادی کی ہے، لہذا اس ملعون کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزاء دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1061264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1061264/1/لیہ-گستاخ-امام-زمانہ-عج-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org