QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی اور علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر

3 Jun 2023 21:59

ایس یو سی کے مرکزی نائب صدور نے مسجد امام رضا علیہ السلام میں آٹھویں تاجدار ولایت و امامت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت اور خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ محمد رمضان توقیر نے بھکر کا دورہ کیا، جہاں جھمٹ کے علاقہ میں مسجد امام رضا علیہ السلام میں آٹھویں تاجدار ولایت و امامت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مولانا فدا حسین نے بھی جشن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس مسجد کے بانی و متولی علامہ فیاض حسین عرفانی میزبان تھے۔ مقررین نے مولا امام علی رضا علیہ السلام کے فضائل، سیرت و کردار، ان کے دور کے مشکل حالات، ان حالات میں امامؑ کا مشن اور انداز تبلیغ، امامؑ کی عوام میں مقبولیت و محبوبیت اور حکمرانوں کیوں ان سے خوفزدہ تھے؟ کے نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1061813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1061813/1/علامہ-عارف-واحدی-اور-رمضان-توقیر-کا-دورہ-بھکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org