QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں "یوم مصطفی" سیمینار

21 Oct 2011 19:00

اسلام ٹائمز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلباء کی جانب سے سالانہ یوم مصطفٰی آرٹس آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلباء کی جانب سے سالانہ یوم مصطفٰی آرٹس آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر خطاب شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، حجۃ السلام مولانا جواد نقوی اور مفتی محمد مکرم قادری نے کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ص کی ذات مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا مرکز ہے، اُمت مسلمہ کے تمام فرقوں میں رسول اللہ ص کی ذات محبتوں کا محور ہے اور آج تفرقے کے اس دور میں اُمت مسلمہ کے درمیان موجود اختلافات ختم کرنے کا واحد حل صرف رسول اللہ ص کی ذات پر متفق ہونے میں ہی پوشیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 108024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/108024/1/جامعہ-کراچی-میں-یوم-مصطفی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org