QR CodeQR Code

کراچی میں منعقدہ عظیم الشان فلسطین کانفرنس

30 Oct 2023 11:38

بھوجانی ہال سولجر بازار میں منعقدہ عظیم الشان فلسطین کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا، ایک ایسا کارنامہ مجاہدین انجام دے رہے ہیں، جو اصل میں درس حریت ہے اور یہ درسِ حریت کربلا سے ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عظیم الشان فلسطین کانفرنس کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں ہوا، جس میں خصوصی شرکت شیـعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجاہدین فلسطین کی جدوجہد ایک اہم موڑ اختیار کرچکی ہے، ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا، ایک ایسا کارنامہ مجاہدین انجام دے رہے ہیں، جو اصل میں درس حریت ہے اور یہ درسِ حریت کربلا سے ملا ہے۔ ظالم سے نجات اور دفاع کا درس امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں دے دیا تھا۔

آج جو بھی اس راستے کا انتخاب کرتا ہے، وہ ہی کامیاب ہوتا ہے، کامیابی کا راستہ کربلا کا راستہ ہے، جس میں قربانی بھی ہے اور عزت و عظمت بھی، صیہونی ریاست کو اس ہمت، جرات اور استقامت کا جذبہ ہی نابود کرسکتا ہے۔ آج مجاہدین فلسطین میں وہ جذبہ نظر آرہا ہے، یہی وجہ تھی کہ مقام معظم رہبری نے فرمایا کہ میں ان ہاتھوں کو بوسہ دینا چاہتا ہوں، جو ظالم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر میں ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔


خبر کا کوڈ: 1092109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1092109/1/کراچی-میں-منعقدہ-عظیم-الشان-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org