QR CodeQR Code

کراچی، جامعہ این ای ڈی کا 32واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2023ء

30 Oct 2023 21:41

جلسہ تقسیم اسناد 2023ء میں چانسلر جامعات و گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، انڈونیشیا کے قونصل جزل ڈاکٹر جوم کنکورے، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجنیئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت 32ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2023ء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چانسلر جامعات و گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، انڈونیشیا کے قونصل جزل ڈاکٹر جوم کنکورے، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نے خطاب کیا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ اس برس 17 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ 2227 بیچلرز اور 993 ماسٹرز کے طالب علموں سمیت 30 گولڈ میڈلسٹ این ای ڈی سے کامیاب ہو کر عملی میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، روحانی والد کی حیثیت سے میں سب کی کامرانی کا خواہاں ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1092210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1092210/1/کراچی-جامعہ-این-ڈی-کا-32واں-سالانہ-جلسہ-تقسیم-اسناد-2023ء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org