QR CodeQR Code

جبالیہ کیمپ پر صیہونی بمباری سے پھیلنے والی تباہی کے مناظر

1 Nov 2023 19:53

اپنے ایک بیان میں فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ جبالیہ کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 300 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں "جبالیہ کیمپ" پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید و زخمی ہوگئی۔ اس حوالے سے فلسطین کی وزارت صحت نے خبر دی کہ جبالیہ کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 300 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی مسلسل تین ہفتوں سے صیہونی وحشیانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صیہونی درندگی پر مغربی ممالک تو علی الاعلان اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں مسلمان ممالک فلسطین کی حمایت میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1092725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1092725/1/جبالیہ-کیمپ-پر-صیہونی-بمباری-سے-پھیلنے-والی-تباہی-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org