QR CodeQR Code

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں فلسطین یکجہتی ریلی

1 Nov 2023 22:56

مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے طلباء نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جامعہ این ای ڈی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی سندھ)، فلسطین فاؤنڈیشن اور شعبہ اسٹوڈنٹ افئیر کی پیس سوسائٹی کے تحت کیا گیا۔ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے طلباء نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن، معروف صحافی خاور حسین اور سوشل ایکٹوسٹ نازیہ علی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1092756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1092756/1/کراچی-جامعہ-این-ڈی-میں-فلسطین-یکجہتی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org