QR CodeQR Code

جے آر بی کی مقننہ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

4 Nov 2023 16:24

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے جے آر بی کے توسط سے ہونیوالے کاموں کے بارے میں حاضرین کو مکمل بریفینک دی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کی مقننہ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام احمد حسن عابدی نے حاصل کی۔ اجلاس سے خطاب میں مجلس مقننہ کے سربراہ حجۃ الاسلام شبیر حسین وزیری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا بعد از آن جامعہ روحانیت بلتستان کے توسط سے ہونے والے پروگراموں کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے جامعہ روحانیت کے توسط سے ہونے والے کاموں کے بارے میں حاضرین کو مکمل بریفینک دی۔ اجلاس سے نظارتی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام فدا علی حلیمی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1093410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1093410/1/جے-آر-بی-کی-مقننہ-مجریہ-اور-نظارتی-کمیٹی-کا-مشترکہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org