QR CodeQR Code

جامعہ کشمیر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

5 Nov 2023 10:59

کنگ عبداللہ کیمپس کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا آزاد کشمیر یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے کل 280 فیکلٹی ممبران میں سے 150 پی ایچ ڈیز ہیں اور ان میں سے بھی اکثریت نے بیرون ملک سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کی یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت آزاد کشمیر میں سرکاری شعبہ میں قائم پانچوں جامعات میں اڑھائی ہزار سے زیادہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر تمام ڈگری پروگراموں میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ مہیا کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں  جامعہ کشمیر مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈگری پروگراموں میں زیر تعلیم 787 طلبہ و طالبات میں اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1093466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1093466/1/جامعہ-کشمیر-میں-لیپ-ٹاپ-تقسیم-کرنے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org