QR CodeQR Code

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی شہداء کے لواحقین سے تعزیت

7 Nov 2023 12:35

علامہ محمد حسین روحانی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین ساتھ کھڑی ہے، پارا چنار پاکستان کے غیور اور شجاع فرزندوں کی سر زمین ہے، جنہوں نے کئی مرتبہ لشکر کشی کو ناکام بنایا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا لیکن اپنی پاک سر زمین پر آنچ نہیں آنے دی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور ضلعی قیادت نے پاراچنار کے شہداء کے گھروں میں جا کر تعزیت کی۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ محمد حسین روحانی کی زیر قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، ضلعی صدر تحصیل چیئرمین میئر مولانا مزمل حسین فصیح، ایم ڈبلیو ایم تحصیل پاراچنار کے صدر سید مسرت کاظمی، ضلعی نائب صدر مولانا شفق حسین مطہری، ضلعی رہنما سعید خان، حسن علی شاہ، قمبر عباس، جلیل حسین سمیت دیگر عہداران نے شہداء کے گھروں میں جا کر تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین ساتھ کھڑی ہے، پارا چنار پاکستان کے غیور اور شجاع فرزندوں کی سر زمین ہے، جنہوں نے کئی مرتبہ لشکر کشی کو ناکام بنایا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا لیکن اپنی پاک سر زمین پر آنچ نہیں آنے دی۔


خبر کا کوڈ: 1093950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1093950/1/پاراچنار-ایم-ڈبلیو-رہنماوں-کی-شہداء-کے-لواحقین-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org