QR CodeQR Code

گلستان جوہر انڈر بائی پاس کو فلسطینی مظلوم عوام کے نام منسوب کیا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

10 Nov 2023 00:44

مرکز فلسطین کیمپ میں اپنے خطاب کے دوران میئر کراچی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بحثیت میئر کراچی فلسطینی عوام کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں، اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کو آواز اٹھانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کردہ مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی بلدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گلستان جوہر میں تعمیر کئے گئے انڈر پاس اور سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحثیت میئر کراچی فلسطینی عوام کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم امہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کو آواز اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلستان جوہر انڈر بائی پاس کو فلسطینی مظلوم عوام کے نام سے منسوب کیا جائے گا، کے ایم سی کے آئندہ اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1094541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1094541/1/گلستان-جوہر-انڈر-بائی-پاس-کو-فلسطینی-مظلوم-عوام-کے-نام-منسوب-کیا-جائے-گا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org