QR CodeQR Code

کراچی، شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے چراغاں

18 Nov 2023 16:43

چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔ اس موقع پر علماء کرام نے 19 اکتوبر کو نشترپارک کراچی میں منفرد و عظیم الشان احتجاج کا اعلان بھی کیا، جس میں ہزاروں اہلیان کراچی پانچ ہزار سے زائد غزہ کے معصوم شہید بچوں کے ساتھ تجدید عہد کرینگے، ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچے ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کرینگے، جبکہ شہداء فلسطین کو اسکاؤٹس سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ اجتماع میں شیعہ قائدین بھی خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 1096567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1096567/1/کراچی-شہداء-فلسطین-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org