QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں ادبی نشست

18 Nov 2023 22:11

ادبی نشست کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر فقیرا خان فقری، ڈاکٹر شہید حسین سہروردی، ڈاکٹر انتل ضیاء، ڈاکٹر فرحانہ قاضی، ڈاکٹر سید نعیم شاہ بخاری، ڈاکٹر حسین محمود، ڈاکٹر طیب نواز، اسلم میر، سید غیور حسین حسینی اور دیگر معززین شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں ’’علامہ اقبال اور فلسطین‘‘ کے عنوان سے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے اساتید سمیت ادبی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے اور علامہ اقبالؒ کے چاہنے والوں نے شرکت کی۔ نشست کے میزبان اور خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر علامہ اقبالؒ آج کی ظلم سے بھری دنیا میں زندہ ہوتے، جہاں فلسطین کے مظلوم بچے اسرائیل کے مظالم سے بھوک پیاس کی حالت میں مر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقبال کا حال کیا ہوتا؟ اس ادبی نشست کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر فقیرا خان فقری، ڈاکٹر شہید حسین سہروردی، ڈاکٹر انتل ضیاء، ڈاکٹر فرحانہ قاضی، ڈاکٹر سید نعیم شاہ بخاری، ڈاکٹر حسین محمود، ڈاکٹر طیب نواز، اسلم میر، سید غیور حسین حسینی اور دیگر معززین شامل تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات میں علامہ اقبالؒ کی نظر سے مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1096623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1096623/1/خانہ-فرہنگ-ایران-پشاور-میں-ادبی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org