QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا لاہور میں غزہ مارچ

19 Nov 2023 19:30

لاہور میں غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین تھا او آئی سی غزہ کے معاملے پر کوئی عملی لائحہ عمل دے گی، افسوس او آئی سی نے صرف بے اثر قرارداد منظور کی، قراردادیں اس وقت تک بے کار ہیں جب تک امت جہاد کا راستہ اختیار نہیں کرتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا، فلسطینی پتھروں اور غلیلوں سے اسرائیلی بارود کا مقابلہ کر رہے ہیں، دنیا بھر کے مہذب معاشرے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کو خطرہ ہے غزہ کے فلسطینی کامیاب ہوگئے تو کشمیر کی آزادی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ان جلسوں سے کیا بنے گا؟ آج کا مجمع دشمن کو پیغام دے رہا ہے فلسطینی اکیلے نہیں، لاہور نے ثابت کر دیا کہ یہ لاکھوں لوگ فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں، غزہ کے لوگوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا یقین تھا او آئی سی غزہ کے معاملے پر کوئی عملی لائحہ عمل دے گی، افسوس او آئی سی نے صرف بے اثر قرارداد منظور کی، قراردادیں اس وقت تک بے کار ہیں جب تک امت جہاد کا راستہ اختیار نہیں کرتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا، فلسطینی پتھروں اور غلیلوں سے اسرائیلی بارود کا مقابلہ کر رہے ہیں، دنیا بھر کے مہذب معاشرے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کو خطرہ ہے غزہ کے فلسطینی کامیاب ہوگئے تو کشمیر کی آزادی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہش تھی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے رہنما اس جلسے میں شریک ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ان میں کوئی ایک صوبہ فتح کرنے نکلا ہے تو کوئی دوسرا صوبہ، نواز شریف، آصف زرداری کا ایجنڈا ذاتی ہے ہمارا ایجنڈا پاکستان کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1096803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1096803/1/جماعت-اسلامی-کا-لاہور-میں-غزہ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org