QR CodeQR Code

علامہ شبیر میثمی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

21 Nov 2023 00:15

ایرانی سفیر آغا رضا امیری مقدم، قونصل جنرل کراچی حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا اور حجۃ الاسلام و المسلمین حاج آقائے تہرانی رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مرحوم سجاد حسین لاکھانی میثمی کی تعزیت کے سلسلے میں ایرانی سفیر آغا رضا امیری مقدم، قونصل جنرل کراچی حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا اور حجۃ الاسلام و المسلمین حاج آقائے تہرانی رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے علامہ شبیر میثمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر علامہ عابد رضا عرفانی اور مرحوم کے فرزند محمد باقر لاکھانی و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1097081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1097081/1/علامہ-شبیر-میثمی-سے-ایرانی-سفیر-رضا-امیری-مقدم-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org