QR CodeQR Code

پاراچنار، شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی

27 Nov 2023 14:14

اس موقع پر فرزند علامہ عرفانی علی ہادی عرفانی، سیکرٹری انجمن حسینہ عنایت علی طوری ،صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین، علامہ اخلاق حسین شریعتی، علمائےکرام، ذاکرین، شعراء اور دیگر مقررین نے علامہ شہید محمد نواز عرفانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیاـ


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی نویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جس میں ان کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرزند علامہ عرفانی علی ہادی عرفانی، سیکرٹری انجمن حسینہ عنایت علی طوری ،صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین، علامہ اخلاق حسین شریعتی، علمائےکرام، ذاکرین، شعراء اور دیگر مقررین نے علامہ شہید محمد نواز عرفانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیاـ اس موقع پر شہدائے کرم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ برسی کے موقع پاک آرمی، کرم پولیس، علمدار فیڈریشن اور پاسدار حسینی کے جوانوں نے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے ہوئے تھےـ پروگرام کے اختتام پر عقیدت مندوں کیلئے طعام کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1098464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1098464/1/پاراچنار-شہید-علامہ-نواز-عرفانی-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org