QR CodeQR Code

لاہور میں متحدہ طلبہ محاذ کا اجلاس

17 Dec 2023 12:31

اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے مشترکہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں سرگرم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ طلبہ کو بھی سیاست میں حصہ دیا جائے اور ان کیلئے پارلیمنٹ میں نشتیں مخصوص کی جائیں۔ اجلاس میں شہدائے اے پی ایس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ کا اجلاس انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ اسلام، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن، مصطفیٰ سٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(ق) سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطین پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کی پرزور انداز میں مذمت کی گئی۔ طلبہ رہنماوں نے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے مشترکہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1103123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1103123/1/لاہور-میں-متحدہ-طلبہ-محاذ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org