QR CodeQR Code

ملتان، نومنتخب صوبائی صدر مولانا امداد علی گھلو کی تقریب حلف برداری

23 Dec 2023 19:32

اجلاس سے مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے توسیع تنظیم کے موضوع پر کارکنان سے مفصل اور اہم خطابات بھی کئے۔ بعد ازاں صوبائی صدر جنوبی پنجاب کا الیکشن ہوا، جس میں مولانا امداد علی گھلو صدر منتخب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا اہم انتخابی اجلاس مورخہ 23 دسمبر 2023ء کو امامین کربلا (جامعہ مخزن العلوم جعفریہ) ملتان میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں سے علماء کرام و تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اجلاس کی انتخابی کارروائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے چلائی۔ اجلاس میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان محمد اکبر بھی موجود تھے۔

اجلاس سے مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے توسیع تنظیم کے موضوع پر کارکنان سے مفصل اور اہم خطابات بھی کئے۔ بعد ازاں صوبائی صدر جنوبی پنجاب کا الیکشن ہوا، جس میں مولانا امداد علی گھلو صدر منتخب ہوئے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نومنتخب صوبائی صدر جنونی پنجاب سے حلف بھی لیا۔ اجلاس کا اختتام سلامتی حضرت ولی العصر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1104372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1104372/1/ملتان-نومنتخب-صوبائی-صدر-مولانا-امداد-علی-گھلو-کی-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org