QR CodeQR Code

اسلامی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر و فلسطین کانفرنس

26 Dec 2023 00:56

ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلامی تحریک ڈیرہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’یکجہتی فلسطین و کشمیر کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلامی تحریک ڈیرہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’یکجہتی فلسطین و کشمیر کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینیئر صحافی ابوالمعظم ترابی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل اور بھارتی کے مظلوم فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانفرنس میں علامہ محمد رمضان توقیر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان کے علاوہ ڈاکٹر عبداللہ ظفری رہنماء مسلم لیگ نون، انعام الحق غزنی خیل رہنماء پیپلز پارٹی، میاں اللہ ڈتہ، قاری حیات اللہ اتحاد الائمہ و خطباء، چوہدری جمیل احمد مرکزی انجمن تاجران، عبدالقیوم قریشی ایڈووکیٹ رہنماء ایم کیو ایم، منظر محسود خٹک رہنماء جماعت اسلامی، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ڈیرہ امن کونسل نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1104870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1104870/1/اسلامی-تحریک-کے-زیراہتمام-یکجہتی-کشمیر-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org