QR CodeQR Code

سکردو میں دوسرے روز بھی مظاہرہ

27 Dec 2023 21:51

گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں کل جماعتی اتحاد کی جانب سے سکردو میں روزانہ احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف بلتستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سکردو میں یادگار شہداء چوک پر منعقدہ مظاہرے میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شگر، روندو میں بجی انجمن تاجران کے زیر اہتمام مظاہرے ہوئے۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں کل جماعتی اتحاد کی جانب سے سکردو میں روزانہ احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1105327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1105327/1/سکردو-میں-دوسرے-روز-بھی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org