QR CodeQR Code

’’فاطمہ سبیل نجات‘‘ تقریب

30 Dec 2023 22:10

بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے شرکت اور خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بمناسبت 20 جمادی الثانی یوم ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا پہلے سالانہ عظیم الشان فیسٹیول بعنوان "فاطمہ سبیل نجات" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حرم مطہر قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کربلائے معلی کی مایہ ناز دینی تعلیمی درس گاہ کا وفد خاص طور پر شریک ہوا، جبکہ درسگاہ ہذا کے مدیر اعلیٰ اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں سے آئے علمائے کرام بھی اس پررونق تقریب میں شریک ہوئے۔ بزرگ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1105926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1105926/1/فاطمہ-سبیل-نجات-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org