QR CodeQR Code

ایرانی قونصلیٹ کراچی میں برسی شہید قاسم سلیمانیؒ

6 Jan 2024 02:28

پروگرام میں قونصل جنرل حسن نوریان، نگران وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، مولانا حیدر علی جوادی، ڈاکٹر صابر ابومریم، مولانا شیخ صلاح الدین، متحدہ علماء محاذ کے سیکریٹری جنرل مولانا امین انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کے زیر اہتمام عالمی یوم مزاحمت اور اسلامی مزاحمت کے علمبردار و شہید القدس شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علماء کرام، سیاسی، مذہبی عمائدین اور دیگر برجستہ شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، مختلف جامعات و علمی مراکز کے اساتید و طلاب اور اسی طرح کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے شرکت کی اور شہید قاسم سلیمانیؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں کی طرف توجہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  پروگرام میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، نگران وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ، ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، بزرگ عالم دین مولانا حیدر علی جوادی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ مولانا شیخ صلاح الدین، متحدہ علماء محاذ کے سیکریٹری جنرل مولانا امین انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1107296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1107296/1/ایرانی-قونصلیٹ-کراچی-میں-برسی-شہید-قاسم-سلیمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org