QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت سالار شہدائے قدس کانفرنس

11 Jan 2024 20:25

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ایک ساتھ شکست دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شہید قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کے سپاہی تھے جنہوں نے اپنے کردار سے انسانیت کی مدد کی، یہی وجہ ہے کہ قاسم سلیمانی کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور اُن کے رفقاء کی چوتھی برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مسجد وحدت المسلمین میں ’’سالار شہدائے قدس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مرد و خواتین سمیت شہداء کے خانوادے، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ نقی ہاشمی اور علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا اور مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1108473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1108473/1/آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-سالار-شہدائے-قدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org