QR CodeQR Code

پشاور، علماء کی ایرانی قونصل جنرل سے سانحہ کرمان پر تعزیت

12 Jan 2024 21:00

اسلام ٹائمز۔ علاقہ بنگش و اورکزئی کی نمائندگی میں علماء کرام و زعماء کے وفد نے سانحہ کرمان کی تعزیت کیلئے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پشاور علی بنفشہ خواہ اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاہ قمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ علاقہ بنگش و اورکزئی کی نمائندگی میں علماء کرام و زعماء کے وفد نے سانحہ کرمان کی تعزیت کیلئے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پشاور علی بنفشہ خواہ اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاہ قمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور شہید راہ قدس شہید الحاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر بزدلانہ دھماکوں میں شہید ہونے والے زائرین کی تعزیت پیش کی، وفد میں علاقہ بنگش و اورکزئی سے امام جمعہ ہنگو علامہ محمد بشیر جمارانی، پرنسپل انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی علامہ سید مرتضیٰ عابدی، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا علامہ ارشاد علی جعفری، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ مولانا صابر علی رجاٸی، سابق نائب ناظم یونین کونسل سید محمد اسماعیل اور مبشر حسن موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1108655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1108655/1/پشاور-علماء-کی-ایرانی-قونصل-جنرل-سے-سانحہ-کرمان-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org