QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، شہدائے مقاومت و قدس کانفرنس

12 Jan 2024 21:35

علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا ترس علی، مولانا غلام جعفر مرتضوی، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا رجب علی، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر حسن عسکری اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسینؑ میں شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں شہدی قدس شہدی قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلہ میں شہدائے مقاومت و قدس کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا ترس علی، مولانا غلام جعفر مرتضوی، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا رجب علی، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا اختر عباس یزدانی، مولانا مجاہد علی، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی سمیت دیگر علمائے کرام، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر طلباء تنظیموں کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علمائے کرام اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی مظلوم فلسطینیوں و مسلمانوں کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 1108664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1108664/1/ڈیرہ-اسماعیل-خان-شہدائے-مقاومت-قدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org