QR CodeQR Code

علامہ ساجد علی نقوی سے جی بی کی سیاسی شخصیات کی اہم ملاقات

17 Jan 2024 13:26

سیاسی شخصیات نے ملک بھر میں علامہ ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین، عوامی مسائل کے حل اور مثبت سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر رہنمائی حاصل کرتے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات نے اہم ملاقات کی اور جی بی کے مسائل کے حوالے سے قائد محترم کو بریفنگ دی۔ ملاقات کرنے والی سیاسی شخصیات میں گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ راجہ ناصر، سابق وزراء راجہ محمد اعظم خان اور وزیر محمد سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سیاسی شخصیات نے محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غوروخوص ہوا۔ سیاسی شخصیات نے ملک بھر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین، عوامی مسائل کے حل اور مثبت سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر رہنمائی حاصل کرتے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 1109706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1109706/1/علامہ-ساجد-علی-نقوی-سے-جی-بی-کی-سیاسی-شخصیات-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org