QR CodeQR Code

ہنگو، یاد شہداء کانفرنس

17 Jan 2024 21:59

اس موقع پر مقررین نے شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس اور شہدائے قوم و شہداء فلسطین کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں قوم لودھی خیل کے زیر اہتمام برسی شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس اور شہدائے قوم و شہداء فلسطین کی یاد میں "یاد شہداء اور حمایت مظلومین غزہ و فلسطین کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ سید عبدالحسین حسینی، علامہ باقر منتظری اور علامہ سید ثاقب حسین شیرازی نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطابات کیے۔ کانفرنس میں علاقے کے علمائے کرام سمیت جوانان قوم اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس اور شہدائے قوم و شہداء فلسطین کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1109782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1109782/1/ہنگو-یاد-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org