QR CodeQR Code

کراچی، علامہ صادق تقوی کی پاپائے روم وٹیکن کے نمائندہ سے ملاقات

19 Jan 2024 18:35

علامہ صادق تقوی نے نمائدہ پاپائے روم کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں، مساجد و امام بارگاہ اور مدارس کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ان سے درخواست کی کہ وہ حاضرین کے ہمراہ وٹیکان کا ایک دورہ مرتب کریں، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ میں معروف عالم دین، محقق، مترجم، استاد حوزہ، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق استاد اور سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان علامہ سید صادق رضا تقوی نے پاپائے روم، واٹیکان کے نمائندہ و سفیر برائے پاکستان آرچ بشپ جرمینو پینی میٹو (Archbishop Germano Penemote) سے ملاقات کی۔ علامہ سید صادق تقوی نے نمائندہ پاپائے روم کو سندھی اجرک اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ سید صادق تقوی نے نمائدہ پاپائے روم کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں، مساجد و امام بارگاہ اور مدارس کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ان سے درخواست کی کہ وہ حاضرین کے ہمراہ وٹیکان کا ایک دورہ مرتب کریں، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔


خبر کا کوڈ: 1110221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1110221/1/کراچی-علامہ-صادق-تقوی-کی-پاپائے-روم-وٹیکن-کے-نمائندہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org