QR CodeQR Code

پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ

26 Jan 2024 15:36

آخر میں ڈویژنل صدر آئی ایس او پشاور ڈویژن حسن رضا اور جی پی جی سی یونٹ صدر محمد حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ساتھ میں نماز باجماعت بھی ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام جی پی جی سی یونٹ نے المصطفیٰ ایجوکینشل کمپلیکس پاراچنار میں ولادت با سعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر ایک پُر رونق جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے معروف و مشہور منقبت خواں امجد بلتستانی نے اپنے خوبصورت آواز میں منقبت خوانی کی۔ پروگرام میں سینئر احباب، امامیہ طلبہ، العارف اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس اور مومنین نے کثیر تعداد ميں شرکت کی۔ آخر میں ڈویژنل صدر آئی ایس او پشاور ڈویژن حسن رضا اور جی پی جی سی یونٹ صدر محمد حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ساتھ میں نماز باجماعت بھی ادا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1111675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1111675/1/پاراچنار-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org