QR CodeQR Code

کراچی، حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس

31 Jan 2024 23:26

کانفرنس سے معروف ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، جبکہ شجاع رضوی، علی دیپ رضوی، شاہد علی بلتستانی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اہلیان رضویہ سوسائٹی فیز1 کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا ناظم آباد میں عظیم الشان حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس بعنوان ’’غزہ داستانِ مظلومیت و اقتدار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے معروف ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، جبکہ شجاع رضوی، علی دیپ رضوی، شاہد علی بلتستانی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ کانفرنس میں خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران اسکول کے طلباء و طالبات نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی و اسرائیل مظالم سے متعلق خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کے دوران پنڈال میں شہدائے مقاومت اسلامی کی تصاویر و غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی منظر کشی بھی کی گئی تھی، جبکہ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے شہداء کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے آخر میں امامیہ اسکاؤٹس نے مارچ کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کو سلامی پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر یکجہتی فلسطین کارڈ نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1112991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1112991/1/کراچی-حمایت-مظلومین-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org