QR CodeQR Code

پاراچنار، ساجد حسین طوری کے انتخابی دورے

2 Feb 2024 22:47

سابق ایم این اے نے گاؤں لقمان خیل، گاؤں چیرے، گاؤں پڑاؤ، لقمان خیل صحرا، گاؤں بُغری گاؤں کُشر، گاؤں نستی کوٹ کنڈا سمیت محتلف جگہوں کا دورہ کیا، جس میں عوام نے ساجد طوری پر مکمل اعتماد کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے پاراچنار سے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی ساجد حسین طوری نے آج زیارت حضرت عباس علمدار علیہ سلام میں گاؤں ملانہ کے لوگوں کے ساتھ نشست کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گاؤں لقمان خیل، گاؤں چیرے، گاؤں پڑاؤ، لقمان خیل صحرا، گاؤں بُغری گاؤں کُشر، گاؤں نستی کوٹ کنڈا سمیت محتلف جگہوں کا دورہ کیا، جس میں عوام نے ساجد طوری پر مکمل اعتماد کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں رات گئے ساجد طوری نے گریڈ کالونی پاراچنار کا بھی دورہ کیا، یہاں بھی عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 1113482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1113482/1/پاراچنار-ساجد-حسین-طوری-کے-انتخابی-دورے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org